ڈالر کی قیمت مزید پانچ پیسے گرگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت مزید پانچ پیسے کم ہوگئی جس کے بعد ڈالر گزشتہ کئی ماہ کی نچلی ترین سطح پر آگیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155.40 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.45 روپے میں دستیاب تھا۔ اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.50 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ گزشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی تھی۔ رواں سال جون سے لیکر اب تک ڈالر کی قیمت آٹھ روپے 60 پیسے کم ہوچکی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ: انڈیکس 37 ہزار کی حد عبور کرگیا۔ جمعے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 15 روپے کی واضح کمی ہوئی تھی جس کے بعد یہ 155.55 روپے میں فروخت ہوا تھا۔ 2019 کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔