آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےآسٹریلوی ہائی کمشنرکی ملاقات

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آسٹریلوی ہائی کمشنر نے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شاہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔