اقتصادی رابطہ کمیٹی نےگندم کی امدادی قیمت ایک ہزارتین سو پچاس روپے فی من مقررکردی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آج اسلام آباد میں اپنے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت ایک ہزار تین سو پچاس روپے فی من مقرر کی ہے۔اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کی۔ کاشتکاروں کی مشکلات اور عالمی منڈی میں اشیا کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے فی من اضافہ کیاگیا ہے۔