مزید2304 کورونا کیسز،37افراد انتقال کر گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے2304نئے کیسز سامنے آ گئے،جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد3لاکھ52ہزار296 ہوگئی،سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار51ہو گئی جبکہ پنجاب میں کورونا کےمریضوں کی تعداد ایک لاکھ8822ہو گئی،کے پی میں مریضوں کی تعداد41ہزار472، بلوچستان میں 16ہزار274ہو گئی،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد23ہزار 122ہوگئی جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کیسزکی تعداد5139اور گلگت بلتستان میں 4416 ہو گئی۔تاہم ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد23ہزار641ہوگئی۔ این سی او سی حکام نے مزید کہا کہ گذشتہ24گھنٹوں میں کورونا سے مزید37 افراد انتقال کر گئےجس کے بعد ملک میں کورونا سےانتقال کرنیوالوں کی تعداد 7ہزار92 ہو گئی،گذشتہ24گھنٹوں میں714افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے، اس طرح اب تک3لاکھ21ہزار563مریض کورونا کو شکست دے چکے۔دوسری جانب ملک بھرمیں گذشتہ24گھنٹوں میں36ہزار923ٹیسٹ کئےگئے جس کے بعد ملک بھرمیں اب تک48لاکھ47ہزار105ٹیسٹ ہوچکےہیں۔