بیرون ملک ترسیلات مسلسل پانچویں ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیرون ملک ترسیلات مسلسل پانچویں ماہ دو ارب ڈالر سے اوپر ہیں، معیشت کی بحالی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیرون ملک ترسیلات مسلسل پانچویں ماہ دو ارب ڈالر سے اوپر ہیں، برآمدات اور صنعت بھی ترقی کی طرف گامزن ہیں، ٹیکسٹائل اور تعمیرات میں لاکھوں لوگ نوکریوں پر لگے ہیں، آٹے اور چینی کی قیمت میں مسلسل کمی آ رہی ہے،معیشت کی بحالی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔