امریکی الیکشن کمیشن کا صدارتی انتخاب سے متعلق اہم بیان
واشنگٹن: امریکی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کو شفاف قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن، کورآڈینیٹنگ کونسل، سائبر سیکورٹی اور ہوم لینڈ سیکورٹی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 3 نومبر کا الیکشن امریکی تاریخ کا محفوظ ترین الیکشن تھا۔ امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے تمام عمل کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے، حتمی سرکاری نتائج سے قبل تمام معاملات کی دوبارہ جانچ ہو رہی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام ریاستوں میں ہر ووٹ کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، کئی ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جا رہی ہے، ضرورت پڑنے پر ہر ووٹ کی دوبارہ گنتی کی جا سکتی ہے۔