پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

لاہور: پنجاب حکومت نے کان کنی سے منسلک افراد کے لیے خصوصی ریلیف کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ معدنیات پنجاب میں کان کنی سے منسلک افراد کو خصوصی ریلیف دیا جائے گا، دوران کان کنی حادثات کا شکار محنت کشوں کے لیے تاحیات ماہانہ وظیفہ مقرر کردیا گیا ہے۔ دوران کان کنی حادثات کا شکار محنت کشوں کے لیے ماہانہ 6ہزار کا وظیفہ مقرر کیا گیا۔ ماہانہ وظیفے کی منظوری صوبائی کابینہ کمیٹی برائے مالی امور کی جانب سے دی گئی۔ دوسری جانب پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈمانیٹرنگ بورڈ کا 5واں اجلاس ہوا، اس موقع پر وہاڑی ملتان روڈ اور گجرات جلالپورجٹاں روڈ کو 2رویہ کرنے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں 6مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ جبکہ فیصل آبادجڑانوالا لنڈیانوالاروڈ تا ایکسپریس وےسڑک کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیالکوٹ رنگ روڈ بنانے کی بھی منظوری سامنے آگئی۔ اجلاس میں500بیڈ کے جنرل اسپتال کے منصوبے کے امور پر بریفنگ دی گئی۔ مذکورہ بورڈ کے چوتھے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق ہوگئی