کرونا وائرس:ایف بی آر میں سٹاف کی حاضری میں پچاس فیصد کمی کا فیصلہ
کرونا وائرس کے باعث ایف بی آر میں سٹاف کی حاضری میں پچاس فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔، ایف بی آر کی جانب سے جاری ہدائت نامہ میں کہا گیا ہے گریڈ 1 سے 15 تک کے ملازمین روٹیشن میں ڈیوٹی دیں گے۔پچاس سال سے زائد عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہدائت نامہ میں کہا گیا ہے کہ نزلہ، کھانسی اور بخار کے مریض کو دفتر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہدائت نامہ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر ملازمین نیگیٹو رپورٹ آنے تک دفتر نہیں آ سکیں گے، ہدائت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی اوقات کے دوران ملازمین ماسک لگائیں گے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں