بھارتی کرکٹر کرونال پانڈیا کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
بھارتی آل راﺅنڈر کرونا پانڈیا کو آئی پی ایل کے اختتام پر سمگلنگ کے شبہ میں ممبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیگ کی فاتح ٹیم ممبئی انڈینز کے آل رانڈر کرونال پانڈیا کو ڈائریکٹر آف ریونیو انٹیلی جنس نے ایئرپورٹ پر روک کر پوچھ گچھ کی ۔ ذرائع کے مطابق کرونا پانڈیا کے پاس سے تقریبا ایک کروڑ بھارتی روپے مالیت کی قیمتی اشیا،گھڑیاں اور سونا ظاہر نہ کرنے پر ایئرپورٹ پر حکام نے روک کر سوالات پوچھے اور بیش قیمت سامان کے بارے میں تفصیلات پوچھیں۔ممبئی ایئرپورٹ پر حکام نے 29 سالہ بھارتی آل راﺅنڈر کے سامان کی تلاشی لی تو سونا اور کئی قیمتی اشیا برآمد ہوئیں جس پر پانڈیا کو کسٹم حکام کی جانب سے تفتیش کا سامنا کرنا پڑا،بعد ازاں کسٹم حکام نے ان کے سامان کے موجود قیمتی گھڑیاں قبضے میں لے لیں ۔ اس حوالے سے کئی ٹوئٹر صارفین نے لکھا کہ کھلاڑی کو ایئرپورٹ حکام نے چارٹرڈ فلائٹ سے بھارت پہنچتے ہی اپنی حراست میں لے لیا ہے اور وہ تین گھنٹے تک حراست میں رہے ۔