اسلام آباد ہائیکورٹ:سنتھیا ڈی رچی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے امریکی بلاگرسنتھیا ڈی رچی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے استفسارکیاکہ کیا آپ کو اس بینچ پر اعتماد نہیں،عدالت نے سا بق وزیر داخلہ رحمان ملک کی طرف سے بینچ تبدیلی کیلئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے کہاکہ رحمان ملک صاحب چاہتے ہیں یہ کیس کوئی دوسرا بینچ سنے،عدالت نے کیس پیر کو جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دےدیا۔یاد رہے کہ رحمان ملک نے چیف جسٹس اطہر من اللہ پر اعتراض کیا تھا۔