سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے 83ای چالان کرنے والی نادہندہ گاڑی پکڑ لی گئی

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے'' 83 ای چالان'' جمع نہ کروانے والی نادہندہ کار پکڑوا دی،تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کیمروں کے ذریعے سرویلنس کے دوران گاڑی کو مزنگ پولیس سٹیشن کی حدود میں گاڑی کو چیک کیا گیا۔جس پر موقع پر موجود ٹریفک وارڈنزکے ذریعے گاڑی کو پکڑوا یا گیا۔ٹریفک پولیس کو اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی گئی ایپ کے ذریعے گاڑی کے ای چالان چیک کیے گئے جس پر مذکورہ گاڑی 83ای چالان کی نادہندہ نکلی جس گاڑی کو تھانہ مزنگ میں بند کروا دیا گیا۔نادہندہ گاڑی مالک کے ذمہ واجب الادارقم کل 41,300ْ/- روپے بنتی ہے جو کہ ادا کرنے پر گاڑی چھوڑ دی جائیگی۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف سٹی ٹریفک پولیس اور سیف سٹیز کی مشترکہ آپریشن جاری ہے۔اتھارٹی کی جانب سے سٹی ٹریفک پولیس کو ڈیوائسزاور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔شہری echallan.psca.gop.pkپر اپنے ای چالان چیک کر سکتے ہیں