گلگلت بلتستان انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا دھچکا
اسلام آباد : سابق وزیر منصف داد کے صاحبزادے راجہ نعیم منصف داد نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم کانفرنس نےآزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ اڑادی ، سابق وزیر منصف داد کے صاحبزادے نعیم منصف داد مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے۔ نعیم منصف دادنےسردارعتیق کی موجودگی میں شمولیت کاباضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا حلقہ چڑھوئی میں مسلم کانفرنس کومضبوط بنائیں گے، حلقہ چڑھوئی مسلم کانفرنس کاقلعہ بنے گا۔