پنجاب میں کورونا کیسز اور اموات بڑھنے لگیں، ایک دن میں 17 اموات

لاہور :پاکستان میں کوروناوائرس کی دوسری لہر کی شدت بڑھنے لگی ، پنجاب میں ایک دن میں 17 اموات اور 600 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، صوبے پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 601 نئے کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 108822 ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 245 ،راولپنڈی میں 102، بھکر میں23 ، ملتان مین 47،ڈی جی خان 12،خانیوال13، فیصل آباد میں 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔