کورونا وائرس کی دوسری لہر، ڈریپ نے حفاظتی اقدامات اٹھا لئے
کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے ڈریپ نے حفاظتی اقدامات اٹھا لئے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے این سی او سی سفارشات کے تحت حفاظتی اقدامات بارے سرکلر جاری کردیا۔ڈریپ میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام تاحکم ثانی معطل رہے گی۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈائریکٹرز مینوئل حاضری کو یقینی بنائے۔سرکلر میں ڈریپ میں ہرقسم کے وزیٹرز کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عملہ ہر وقت ماسک کے استعمال کو یقینی بنائے۔۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ نزلہ، زکام س سانس لینے میں شکایت کی صورت میں فوری علاج کرائے۔۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ہاتھوں کو صاف رکھاجائے اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائے۔۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ کے اندر انتہائی اہم امور کے علاوہ اجلاس، ملاقات سے اجتناب کیاجائے۔