چین: کارخانے میں دھماکے کے باعث7افراد ہلاک
شمالی چین کے صوبہ ہیبے میں توسیع شدہ پولی تھیلین کے کارخانے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 1 دیگر زخمی ہواہے ۔ یہ بات مقامی حکومت نے جمعہ کو کہی ہے ۔کاو¿نٹی کی حکومت کے مطابق دھماکہ جمعرات کی شام 6بجے کے قریب صوبے کی ووجی کانٹی میں ہوا۔امدادی فورسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ تلاش اور امدادی کام عمومی طور پرمکمل ہوگیا ہے۔دھماکے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ۔