کوشش ہے پیچھے رہ جانے والے علاقوں پر توجہ دیں:عمران خان
تربت میں ترقیاتی و سماجی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہاللہ نے انسان کو اشرف الخلوقات بنایا،اللہ نے انسان کے اندر اتنا پوٹینشل دیا کہ فرشتےکو کہاں کہ انسان کے آگے جھکو،انسانوں پر سرمایہ کاری کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، آج تک دنیا کی تاریخ میں کسی ملک نے ترقی نہیں کی جب تک اس نے اپنے انسانوں پر سرمایہ نہیں کی،سرمایہ کاری کا مطلب تعلیم ہے،اللہ نے فرشتوں کو کہا کے تمہیں نہیں پتا کہ میں نے اس انسان کو کتنی طاقت دی ہے یعنی علم دیا ہے،نبی پاکﷺنے فرمایہ کہ علم کو ڈھونڈو جب تک آپ زندہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں ایک اور بڑا انقلاب آ رہا ہے اور وہ ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی، اس سے آپ کہیں بھی بیٹھ کر لوگوں کو تعلیم دیں سکتے ہیں،جو ورچوئل ایجوکیشن کا استعمال ہوا، اب دنیا اس طرف چلی گئی ہے،ضروری نہیں ہے کہ کلاسوں میں بیٹھ کر لوگوں کو لیکچر دیا جائے، آپ دور دراز کے علاقوں میں بھی بیٹھ کر لوگوں کو تعلیم دیں سکتے ہیں،میں چاہتا ہوں ہمارا ملک صحیح معنوں میں ایک فیڈریشن بنے۔