'انتخابی مہم کےاہم اورآخری دن پابندی لگادی، فیصلہ پسند نہ ہونے کے باوجود تسلیم کررہا ہوں'

گلگت: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ آج گلگت بلستان کی انتخابی مہم میں ہمارا آخری جلسہ تھا لیکن عدالت نے روک دیا، فیصلہ پسند نہ ہونے کے باوجود تسلیم کررہا ہوں۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کاشروع سےمطالبہ رہاہےکہ ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں، ہم آئین کااحترام کرتے ہیں، ہماری جماعت نےملک کو آئین دیا۔