بدقسمتی سے ہمارے سیاسی لوگوں نے اپنی ذات کو فائدہ پہنچایا, چین کے ساتھ بہتر تعلقات ہمارے لئے ترقی کا زینہ بنے گا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ چین پڑوسی اور بلوچستان کے پاس گوادر ہے، چین کے ساتھ بہتر تعلقات ہمارے لئے ترقی کا زینہ بنے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عمائدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان باقی پاکستان سے پیچھے رہ گیا ، وفاق کو بلوچستان کے ووٹ کی ضرورت نہ ہونا ایک وجہ تھی ، وفاق میں کیونکہ سندھ،پنجاب سے حکومت بنالیتے تھے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے سیاسی لوگوں نے اپنی ذات کو فائدہ پہنچایا، ایک ایسے وزیراعظم آئے جس نے بلوچستان سے زیادہ لندن کےدورے کئے ، ایک ایسے صدر بھی آئے جس نے بلوچستان سے زیادہ دبئی کےدورے کئے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پاس نوجوان آبادی ہے آئی ٹی سیکٹر سےفائدہ اٹھاسکتے ہیں، بلوچستان کے دوردراز علاقوں انٹرنیٹ سہولت لانا وقت کی ضرورت ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم بلوچستان میں بھی لیکر آرہے ہیں ، حکومتی اسکیم 5فیصد انٹرسٹ پر ہے،جو بھی گھر بنانا چاہتاہےبنا سکتا ہے۔کورونا وبا کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اسوقت کورونا وائرس کا عذاب آیا ہوا ہے، بھارت کی 73سالہ تاریخ میں معاشی صورتحال بری طرح متاثر ہے۔ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قوم سے کہتا ہوں ہمیں پھر سے بہت احتیاط کرنا پڑے گی کورونا کا دوسراراؤنڈ آرہاہے، عوام کو ایس اوپیز پر عمل کرنا اور ماسک پہننا ہوگا، کورونا آیا ،ملک تین ماہ بند کیا ،تقریباً 900ارب ٹیکس کم جمع ہوا۔