چین میں ریکارڈ برف باری, ٹریفک کا نظام درہم برہم
چین کے شمال مشرقی علاقوں میں ریکارڈ برف باری ہوئی ہے۔صوبہ لیاوننگ میں اب تک کی سب سے زیادہ برف باری ہوئی ہے اور کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ ریل ٹرانسپورٹ،فضائی سروس اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔صوبہ جیلن اور لیاوننگ میں برفانی طوفان کے ریڈ الرٹ جاری کئے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لیاؤننگ میں اکیس انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 ڈگری تک گر چکا ہے۔