کورونا وائرس: نیدرلینڈز میں 3 ہفتوں کیلئے جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ
ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے کل سے تین ہفتوں کیلئے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس دوران کئی پابندیاں عائد ہوں گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے آغاز کے بعد نیدرلینڈز میں کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں جس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے نفاذ کا حتمی فیصلہ کابینہ سے منظوری کے بعد کیا جائے گا جس دوران مختلف پابندیاں عائد ہوں گی البتہ تعلیمی ادارے ان پابندیوں سے مستثنیٰ رہیں گے۔