ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل: پاکستان کی پہلی وکٹ 29 رنز پر گر گئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے 4.2 اوورز میں 29 رنز بنالیے ہیں جب کہ ایک کھلاڑی آؤٹ ہے۔محمد رضوان 15 رنز بناکر سیم کرن کا شکار بنے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔