ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل: انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ 45رنز پر گر گئی, محمد حارث 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے پاور پلے یعنی 6 اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر رنز بنالیے ہیں۔اوپنر محمد رضوان 15 رنز بناکر سیم کرن کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے 45 کے مجموعی اسکور پر محمد حارث 8 رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے