ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 10 اوورز میں 2 وکٹوں پر 68 رنز بنا لیے

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان بیٹنگ کررہا ہے۔آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جارہے مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابر اعظم میدان میں اترے لیکن 29 رنز کے مجموعے اسکور پر رضوان آؤٹ ہوگئے۔رضوان نے 14 گیندوں پر 15 رنز بنائے اور سیم کرن نے انہیں بولڈ کیا۔
45 رنز پر پاکستان کی دوسری وکٹ محمد حارث کی صورت میں گری، انہوں نے 12 گیندیں کھیل کر صرف 8 رنز بنائے۔ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔