ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل: عادل رشید کی دوسری وکٹ، بابر 32 رنز بناکر آؤٹ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے پاور پلے یعنی 10 اوورز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنالیے ہیں۔اوپنر محمد رضوان 15 رنز بناکر سیم کرن کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے 45 کے مجموعی اسکور پر محمد حارث 8 رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ٹ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 84 رنز پر گر گئی, بابراعظم 32 رنز بنا کر آوٹ