ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل: افتخار صفر پر آؤٹ، 99 رنز پر پاکستان کی 4 وکٹیں گرگئیں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جواب میں پاکستان کی چار وکٹیں گر چکی ہیں۔اوپنر محمد رضوان 15 رنز بناکر سیم کرن کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے 45 کے مجموعی اسکور پر محمد حارث 8 رنز اور بابر 32 رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد صفر پر بین اسٹوکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔