ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل: پاکستان کی بیٹنگ؛ 15 اوورز میں 4 وکٹوں پر 106 رنز
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان بیٹنگ کررہا ہے۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جارہے مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی بیٹنگ
قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابر اعظم میدان میں اترے لیکن 29 رنز کے مجموعے اسکور پر رضوان آؤٹ ہوگئے۔
رضوان نے 14 گیندوں پر 15 رنز بنائے اور سیم کرن نے انہیں بولڈ کیا۔