ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار

میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 15 اوورز میں 115 رنز بنالیے۔میلبرن میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے فائنل میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ عالمی کپ جیتنے کا اچھا موقع ہے، کوشش ہوگی پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کریں۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم جیت کیلئے پرعزم ہے، کوشش ہوگی، اسکور بورڈ پر بڑا ٹارگٹ لگائیں اور انگلش ٹیم کو پریشر میں لائیں۔