ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل: پاکستان کی بیٹنگ؛ 16 اوورز میں 4 وکٹوں پر 119 رنز
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان بیٹنگ کررہا ہے۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جارہے مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابر اعظم میدان میں اترے لیکن 29 رنز کے مجموعے اسکور پر رضوان آؤٹ ہوگئے۔
رضوان نے 14 گیندوں پر 15 رنز بنائے اور سیم کرن نے انہیں بولڈ کیا۔
45 رنز پر پاکستان کی دوسری وکٹ محمد حارث کی صورت میں گری، انہوں نے 12 گیندیں کھیل کر صرف 8 رنز بنائے۔
شان مسعود اور بابر اعظم نے اسکور 84 تک پہنچایا تو عادل رشید نے بابر اعظم کو بھی آؤٹ کردیا۔
بابر اعظم نے 28 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔
85 رنز پر افتخار کو بین اسٹوکس نے پویلین کی راہ دکھائی، وہ اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔