ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل: 126 رنز پر پاکستان کی 6 وکٹیں گرگئیں, شاداب خان 20رنز بنا کر آوٹ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جواب میں پاکستان کی 6 وکٹیں گر چکی ہیں جب کہ 17.2 اوورز میں 123 رنز مکمل کیے ہیں۔اوپنر محمد رضوان 15 رنز بناکر سیم کرن کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے 45 کے مجموعی اسکور پر محمد حارث 8 رنز اور بابر 32 رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد صفر پر بین اسٹوکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
شان مسعود کو 38 رنز پر سیم کرن نے جب کہ شاداب کو 20 رنز پر کرس جورڈن نے آؤٹ کیا۔