ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل: 129 رنز پر پاکستان کی 7 وکٹیں گرگئیں, محمد نواز 5 رنز بنا کر آوٹ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جواب میں پاکستان کی 7 وکٹیں گر چکی ہیں جب کہ 17.2 اوورز میں 123 رنز مکمل کیے ہیں۔اوپنر محمد رضوان 15 رنز بناکر سیم کرن کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے 45 کے مجموعی اسکور پر محمد حارث 8 رنز اور بابر 32 رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد صفر پر بین اسٹوکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
شان مسعود کو 38 اور محمد نواز کو 5 رنز پر سیم کرن نے جب کہ شاداب کو 20 رنز پر کرس جورڈن نے آؤٹ کیا۔