ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستانی بیٹرز فلاپ، انگلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 138 رنز کا ہدف دے دیا۔آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جارہے مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 138 رنز کا ہدف دیا۔قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابر اعظم میدان میں اترے لیکن 29 رنز کے مجموعے اسکور پر رضوان آؤٹ ہوگئے۔رضوان نے 14 گیندوں پر 15 رنز بنائے اور سیم کرن نے انہیں بولڈ کیا۔45 رنز پر پاکستان کی دوسری وکٹ محمد حارث کی صورت میں گری، انہوں نے 12 گیندیں کھیل کر صرف 8 رنز بنائے۔شان مسعود اور بابر اعظم نے اسکور 84 تک پہنچایا تو عادل رشید نے بابر اعظم کو بھی آؤٹ کردیا۔بابر اعظم نے 28 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔85 رنز پر افتخار کو بین اسٹوکس نے پویلین کی راہ دکھائی، وہ اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔شان مسعود اور شاداب خان نے پاکستانی اننگز کو تیزی سے آگے لے جانے کا بیڑا اٹھایا، 121 رنز پر شان مسعود کا شکار سیم کرن نے کیا۔شان مسعود کے بعد محمد نواز میدان میں اترے تو شاداب آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 14 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔
129 رنز پر نواز کی صورت میں پاکستان کی ساتویں وکٹ گر گئی، انہوں نے 5 رنز بنائے۔ 131 رنز محمد وسیم بھی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔