ورلڈکپ فائنل: ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے 43 رنز، 3 کھلاڑی آؤٹ, بٹلر 26 رنز بناکر حارث کا شکار
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
139 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی 3 وکٹیں گرچکی ہیں، ایلکس ہیلز شاہین شاہ آفریدی کے پہلے ہی اوور میں 1 رن بناکر پویلین لوٹے جب کہ چوتھے اوورز میں حارث رؤف نے فل سالٹ کو آؤٹ کیا, بٹلر 26 رنز بناکر حارث کا شکار.