انگلینڈ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر ٹی 20 کا نیا چیمپئن بن گیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔138 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی تیں وکٹیں گرچکی ہیں جب کہ پاور پلے کے اختتام پر انگلینڈ نے 49 رنز بنالیے ہیں۔ ایلکس ہیلز شاہین شاہ آفریدی کے پہلے ہی اوور میں 1 رن بناکر پویلین لوٹے جب کہ حارث رؤف نے فل سالٹ اور جوز بٹلر کو آؤٹ کیا۔