شہباز شریف کے پاس کوئی اختیار نہیں، تمام فیصلے نواز شریف کر رہا ہے: شیخ رشید
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس کوئی اختیار نہیں تمام فیصلے نواز شریف کر رہا ہے۔ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بےاختیار وزیر اعظم 6 ماہ میں 5 بار فیصلہ لینے لندن جاتے ہیں۔ گیلپ کے مطابق 88 فیصد بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سے نالاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام، سیاسی عذاب یا سیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں۔ بے یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔ آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑارہی۔ فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں ۔30 نومبر تک آر یا پار ہوجائے گا۔