امپورٹڈ حکومت کو گھسیٹنے کیلئے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے: اسد عمر

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں ماحول بنا ہوا ہے اور عوام الیکشن چاہتے ہیں۔سمندری میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملک کا بے تحاشا نقصان ہو رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کا ناکام تجربہ تھا۔ان کا کہنا تھا اس حکومت کو گھسیٹنے کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اس وقت ملک میں ماحول بنا ہوا ہے اور عوام الیکشن چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا اس وقت ملک دلدل میں پھنس رہا ہے، مہنگائی عروج پر ہے، یہ کہہ کر آئے تھے مہنگائی ختم کریں گے لیکن یہ چاہتے ہیں کہ عوام ہی ختم ہو جائیں۔