کراچی: کلفٹن میں سیکیورٹی گارڈ کی مبینہ فائرنگ سے کھلونے بیچنے والا بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے کلفٹن میں کھلونے بیچنے والا 8 سالہ بچہ مبینہ طور پر نجی سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔بوٹ بیسن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) نصیر تنولی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیکیورٹی گارڈ جان محمد کے ‘حادثاتی فائر’ سے مبینہ طور پر محمد عمر جاں بحق ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ بچہ علاقے میں کھلونے بیچ رہا تھا۔
نصیر تنولی نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی گارڈ زخمی لڑکے کو موٹر سائیکل پر قریبی ضیاالدین ہسپتال لے کر گیا لیکن 8 سال کا لڑکا ہسپتال پہنچے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔