ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکہ، 11 افراد زخمی

استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 11 افراد کے زخمی ہو گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق دھماکہ تقسیم اسکوائر کے قریب ہوا جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی ہے جب کہ عالمی ذرائع ابلاغ نے ترک میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوا ہے۔