حنیف عباسی کے خلاف تھانہ سٹی میں درج مقدمے کا عدالت نے 5 سال بعد فیصلہ سنا دیا
حنیف عباسی کے خلاف تھانہ سٹی میں درج مقدمے کا عدالت نے 5 سال بعد فیصلہ سنا دیا پولیس کی جانب سے 5 سال قبل درج مقدمے میں نامزد ملزم حنیف عباسی کو عدالت نے بری کر دیا گیا حنیف عباسی پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے خلاف ریلیاں نکالنے کا الزام تھا حنیف عباسی کے خلاف سال 2018 میں راولپنڈی پولیس نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا تھا مقدمے میں حنیف عباسی، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، سرفراز افضل اور ملک ابرار شامل تھے حنیف عباسی کے علاوہ باقی تمام ملزمان اس سے قبل مقدمے سے بری ہو چکے تھے حنیف عباسی کے خلاف درج مقدمے کا فیصلہ دو روز قبل محفوظ کیا گیا تھا بریت کی درخواست پر فیصلہ سول جج نوید اختر کی جانب سے سنایا گیا