بھارت میں پٹاخوں کی دکان میں آتشزدگی سے 9 افراد جھلس گئے
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز بھارت کے اتر پردیش کے متھرا میں پیش آیا جہاں شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آتش بازی کے 7دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کے مطابق شاٹ سرکٹ کے باعث تار سے چنگاری نکلی جس کی وجہ سے پٹاخوں آگ دکان کے اندر تک پھیل گئی، اس واقعے میں 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ان 7 دکانوں کو دیوالی کے موقع پر پٹاخے فروخت کرنے کی اجازت تھی، واقعہ کے وقت پٹاخہ بازار میں لوگوں کی بھیڑ تھی اور لوگ پٹاخے خریدنے میں مصروف تھے۔ رپورٹ کے مطابق آگ ایک دکان میں لگی اور کچھ ہی دیر میں اس نے آس پاس کی دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا، واقعہ کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان ہی سات دکانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے، جبکہ دکاندار اپنے پٹاخوں کو بچانے کی کوشش میں جھلس کر زخمی ہو گئے۔