ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 211800 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے181584 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1940 ڈالر ہوگیا۔پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 1960ڈالر فی اونس ہے۔