کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
: کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کےتحت بجلی کی قیمت میں اضافہ تقریباً1.70روپے فی یونٹ بنے گا۔ تفصیلات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے ، کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرنیپراکل سماعت کرے گا۔ نیپرا جولائی تا ستمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کرے گا ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کےتحت بجلی کی قیمت میں اضافہ تقریباً1.70روپے فی یونٹ بنے گا۔ نیپرا حکام نے بتایا کہ یکساں ٹیرف کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ ڈسکوز نے بجلی صارفین پر 22ارب56کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست کر رکھی ہے اور کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں12ارب12کروڑ60لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگی ہے۔ یوزآف سسٹم چارجز کی تحت 10ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب61 کروڑ 70 لاکھ روپےمانگے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نقصانات کی مد میں6ارب61 کروڑ70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔