چمن باڈر کے حوالے سے ہماری پلان تیار ہے کوشش ہے سب معاملات حل ہوں،جان اچکزئی
کوئٹہ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی پریس کانفرنس افغان حکومت دہشتگردی میں ملوث افراد کو ہمارے حوالے کرے، افغان حکام تعاون کی بجائے دھمکی دے رہے ہیں، میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ تھوڑ جواب دیا جائے گا غیر قانونی تارکین وطن واپس جانے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے،، سندھ سے بھی روزانہ کی بنیاد پر 8 سو سے ایک ہزار تک لوگ آرہے ہیں،، وطن واپس جانے والوں کو تمام سہولتیں دے رہے ہیں، موسم کے حوالے سے گرم کپڑے وغیرہ بھی دے رہے ہیں غیر قانونی رہائش پزیر افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دے سکتے، ایران سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی افراد کی بھی شناختی کارڈ بلاک کیئے جارہے ہیں، ڈھائی لاکھ غیر قانونی شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں، چمن باڈر کے حوالے سے ہماری پلان تیار ہے کوشش ہے سب معاملات حل ہوں،جان اچکزئی