توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
احتساب عدالت میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈکیس میں نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی کےوارنٹ گرفتاری پرعملدرآمد کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور ا جیل سپرنٹنڈنٹ کووارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے۔ نیب پراسیکیوٹر جنرل مظفرعباسی کی جانب سے احتساب عدالت میں درخواست دی گئی ، جس میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ نےاس کیس میں کوئی حکم امتناع نہیں دے رکھا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت سےبھی این اوسی لےلیاگیا ہے۔ ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل نیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی تحویل میں ہیں، جسمانی ریمانڈ چاہیئے ہوا تو الگ درخواست دی جائے گی.