اسمگلنگ کے کنٹرول کے لئے پچھلے دنوں کافی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن اس حوالے سے مزید تندہی سے کام کرنا ہو گا: وزیر اعظم
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق اجلاس وزیر اعظم کوںٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے بریفینگ اجلاس میں ایف بی آر کی ری اسٹرکچر نگ کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے : وزیر اعظم ٹیکس نظام میں بہتری کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے : وزیر اعظم اسمگلنگ کے کنٹرول کے لئے پچھلے دنوں کافی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن اس حوالے سے مزید تندہی سے کام کرنا ہو گا: وزیر اعظم ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور اس حوالے سے ایک جامع لائحہ عمل پیش کی جائے جس میں تمام متعلقہ اداروں کی تجاویز بھی شامل کی جائیں: وزیر اعظم کی ہدایت نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیر اعظم کوںٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے بریفینگ دی گئی۔ اجلاس میں ایف بی آر کی ری اسٹرکچر نگ کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلنگ کے کنٹرول کے لئے پچھلے دنوں کافی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن اس حوالے سے مزید تندہی سے کام کرنا ہو گا۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور اس حوالے سے ایک جامع لائحہ عمل پیش کی جائے جس میں تمام متعلقہ اداروں کی تجاویز بھی شامل کی جائیں۔ اجلاس میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، مشیر وزیر اعظم احد چیمہ، چیئرمین ایف بی آر، وفاقی سیکرٹری خزانہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔