گرین ٹاؤن سے چوری شدہ موٹر سائیکل تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دی.پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 15 (ون فائیو) ایمرجنسی کال پر فوری ایکشن کرتے ہوئے گرین ٹاؤن سے چوری شدہ موٹر سائیکل تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دی۔تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی 15 پر گرین ٹاؤن سے موٹرسائیکل چوری کی کال موصول ہوئی۔جس پرسیف سٹی سرویلنس ٹیم نے نشتر کالونی کی حدود سے موٹر سائیکل ٹریس کر لی۔سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے دونوں معلومات کا موازنہ کیا۔تصدیق کے بعد نشتر کالونی پولیس اسٹیشن کے ذریعے موٹر سائیکل مالک کے حوالے کر دی۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر اب تک 8537 موٹرسائیکل مالکان کے حوالے کر چکا ہے۔شہری کسی بھی گمشدگی کی اطلاع 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں