پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گِل نے آن لائن ایک رشتہ ایپ پر اپنی ایک پروفائل بنائی تھی جہاں انکو شادی کیلیے 10 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ رشتہ کروانے والی روایتی آنٹیاں رشتہ کروانے کے لئے لاکھوں روپوں کی فرمائش کرتی ہیں۔ جس کے بعد اداکارہ نے تنگ آ کر ایک آن لائن رشتہ ایپ پراپنا پروفائل بنایا تھا جس کے بعد ان کو دنیا بھر سے شادی کی درخواستیں موصول ہوئیں۔اداکارہ نے چند روز قبل ایک ٹی وی شو میں اعتراف کیا تھا کہ آج کل شوہر تلاش کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے، میں نے ایک اچھے رشتے کی تلاش کیلئے میرج بیورو سے رابطہ کیا تھا جس کیلئے انہوں نے مجھ سے 8 لاکھ فیس طلب کی تھی۔قبل ازیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی 31 سالہ اداکارہ یشما نے اپنے ہونے والے شوہر میں ان خصوصیات کا ہونا لازمی قرار دیا تھا۔انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں اداکارہ ایک شو کے دوران اپنے ہونے والے شوہر میں خصوصیات کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ وہ کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی تو انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے اس کا اخلاق اچھا ہونا چایے، وہ اصول پرست ہو اور سب سے بڑھ کر وہ خدا کا خوف رکھتا ہو۔اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوفِ خدا رکھنے والا شخص اچھی طرح جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے جذبات کا خیال کیسے رکھنا ہے اور آپ کیلیے کیا درست ہے۔شو میں اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ ان کے کزن سے شادی کروانا چاہتی ہیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ کو آن لائن ایپ سے شادی کے لئے 10 ہزار رشتوں کی آفر آگئی۔
Nov 13, 2024 | 11:52