وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ گئی ،زلزلے کی گہرائی 220 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا ۔، پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ،نوشہرہ ،سوات ، صوابی ،تیراہ ،شانگلہ اور بونیر، دیراورچارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔مالاکنڈ،خیبر، سوات، مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ،پنجاب کے ضلع اٹک میں بھی زلزلے جھٹکے محسوس ہوئے ،جن علاقوں میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کئے گئے وہاں کے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،بعض مقامات پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
Nov 13, 2024 | 12:25