چیمپئنز ٹرافی:متعصب بھارتی میڈیا نےایک نیاجھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا۔

Nov 13, 2024 | 13:44

چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس 2025 فروری میں پاکستان میں شیڈول ہےجس میں کھیلنے سے بھارتی کرکٹ بورڈ پہلے ہی انکار کر چکا ہے مگر متعصب بھارتی میڈیا نے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایک  نیاجھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔متعصب بھارتی میڈیا اب یہ پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ اگر پاکستان چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے پر راضی نہیں ہوتا ہے تو اس کے انکا پر پاکستان سے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی چھینی جا سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے انکار پر چیمپئنز ٹرافی کا متبادل میزبان جنوبی افریقہ ہوسکتا ہے تاہم اپنے پروپیگنڈے میں بھارتی میڈیا یہ بات بھول گیا کہ جنوبی افریقہ میں فروری میں میگا ایونٹ کا انعقاد ممکن ہی نہیں ہو سکتا ہے۔فروری میں جنوبی افریقہ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ شیڈول ہوتی ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی میگا ایونٹ کے لیے اسٹیڈیم ہی دستیاب نہیں ہوں گے۔دوسری جانب پی سی بی نے بھی اس معاملے پر سخت موقف اپناتے ہوئے آئی سی سی کے سامنے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر آئی سی سی کو خط تحریر کیا ہے جس میں نہ صرف ہائبرڈ ماڈل کے آپشن کو مسترد کر دیا ہے بلکہ آئی سی سی سے بھارت کے انکار کی ٹھوس وجوہات بھی پوچھ لی ہیں۔

مزیدخبریں