دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی دولت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔امریکی میڈیاکے مطابق اس لسٹ میں سرفہرست ایلون مسک ہیں جن کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات اور نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے حامیوں میں سے ایک ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت 26.5 بلین ڈالر سے بڑھ کر 290 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی دولت میں ایک ہفتے میں 7.1 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا جب انہوں نے واشنگٹن پوسٹ کی نائب صدر کملا ہیرس کی توثیق کو روکنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا۔ اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن(جو ٹرمپ کے ایک اور حامی ہیں) کی مجموعی مالیت میں 5.5 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیگر فائدہ اٹھانے والوں میں مائیکرو سافٹ کے سابق ایگزیکٹوز بل گیٹس اور سٹیو بالمر، گوگل کے سابق ایگزیکٹوز لیری پیج اور سرجی برن اور برکشائر ہیتھ وے کے سی ای او وارن بفیٹ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سرفہرست 10 امیر ترین افراد نے مجموعی طور پر 64 بلین ڈالرز کمائے۔
ٹرمپ دنیا کے 10 امیر ترین افراد کے لیئے خوش قسمت قرار ،آمدن میں اربوں ڈالرز کا اضافہ
Nov 13, 2024 | 14:03