اجازت کے باوجود وکلا کو روکنا زیادتی ہے: مریم نواز

مریم نواز چودھری منیر کی رہائش گاہ سے گاڑیوں کے بڑے قافلے میں احتساب عدالت پیشی کیلئے روانہ ہوئیں، ان کے ہمراہ پرویز رشید، آصف کرمانی، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تھیں، مریم نواز کو سخت سیکورٹی میں احتساب عدالت پہنچایا گیا،، جہاں موجود کارکنوں نے ان کے حق میں نعرے لگائےعدالت میں داخل ہوتے ہی لیگی وکلا اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی اور دھکم پیل ہو گئی،، سماعت ملتوی ہونے کے بعد مریم نواز نے برہمی کا اظہار کیا، کہا کہ انہیں نہیں معمول کے عدالت کے باہر کیا ہوا، جب وکلا کو عدالت کے اندر آنے کی اجازت تھی تو ان کے ساتھ زیادتی ہوئی اور انہیں روکا گیا۔ یہ سب کیوں ہوا اور اس کے پیچھے کیا مقاصد تھے، وزیر داخلہ سے درخواست ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرائیںپیشی کے بعد مریم نواز واپس چودھری منیر کی رہائش گاہ روانہ ہو گئیں